Rules of ‘Punctuation’ in English Grammar

جب ہم کسی دوسرے شخص سے گفتگو کرتےہیں۔ یا اپنے خیالات کو کاغذ پر تحریر کریتے ہیں تو ہم بغیر کسی وقفہ کے لگاتار بولتے یا لکھتے نہیں جاتے بلکہ جذبات و خیالات کے بہتر اظہار کےلئے ہم کبھی اپنی گفتگو اور تحریر کے درمیان مختصر وقفہ دیتے ہیں۔ کبھی استفہامیہ انداز اختیار کرتے ہیں اوور کبھی حیرت و استعجاب کا اظہار کرتے ہیں۔ اگر اہم ایسا نہ کریں تو ہماری  گفتگو اور تحریر  بے معنی اور بے کیف ہو جائیں۔ کس بھی تحریر کے مطالب کو واضح کرنے کےلئے مختلف قسم کے نشانات استعمال کئے  جاتے ہیں جنہیں Punctuation Marksکہتے ہیں ۔ ان نشانات کو استعمال نہ کرنے یا غلط استعمال کرنے سے جملہ کے معانی بدل جاتے ہیں۔ مثلاً

1۔ روکو مت جانے دو۔ میں کہیں وقفہ نہیں دیا گیا  جس سے یہ بات واضح ہونہیں  ہوتی کہ کہنے والا دوسرے شخص کو روکنا چاہتا ہے یا جانے کی اجازت دینا چاہتا ہے۔

2۔ روکو، مت جانے دو۔ میں “روکو” کے بعد وقفہ سے جملہ واضح ہو جاتا ہے کہ کسی کو “روکنے ” کےلئے کہا جارہا ہے۔

3۔ روکو مت، جانے دو: – یہاں وقفہ یعنی “کوما” کی جگہ بدلنے سے وہی چار الفاظ قطعی مختلف مطلب دینے لگے ہیں۔ یہاں ممانعت اجازت میں بدل گئی۔               

ایک اور مثال دیکھئے۔

The President said, “ The Prime Minister is a traitor.”

The President , “said the Prime minister” “is a traitor.”

پہلے جملے میں صدر وزیر اعظم کو غدار قرار دے رہا ہے۔ لیکن انہی الفاظ مگر Punctuation Marksکی معمولی سی تبدیلی  سے دوسرے جملہ میں وزیر اعظم نے صدر کو غدار قرار دے دیا ۔

                 ان مثالوں سے Punctuation Marks کے درست استعمال کی اہمیت واضح ہو جاتی ہے ۔ طالب علموں کو چاہئے کہ وہ ان اصلوں کو ذہن نشین کریں اور پھر ان کے استعمال کی عادت بنا لیں۔

CAPITAL LETTERS

A B C D E F G H I J K L M N O P Q R S T U V W X YZ

1۔ ہر نےSentence کے پہلے Word کا پہلا Letter بڑا یعنی Capital لکھا جائے گا۔

Don’t run after words, find thoughts .When there is a crowd of thoughts, words are automatically found.

Comma کے بعد Capital Letter استعمال نہیں کیا جاتا ۔

2۔ “I” جب میں، کے معنوں میں استعمال ہو۔I do the most that friendship can.

I hate the Viceroy,, love the man. Swift

3۔ Proper nouns مثلاً انسان ، ملک، شہر ، مہینہ ، دن ، زبان ، تہوار، سمندر ، دریا ، مشہور پہاڑ ، اخبارات ، مقدس کتب وغیرہ کے ناموں کا پہلا Letter

Syed Iqbal Naqvi, Pakistan , Multan , June, Friday, English, The News, The Holy Quran.

لیکن موسموں کے نام summer, winterوغیرہ small letters سے لکھے جاتے ہیں۔

4۔سیاروں کے نام کا پہلا Letter

Jupiter, Venus, Mars, Pluto, Saturn لیکن  the sun, the moon, the earth چھوٹے Letter سے لکھے جائیں گے۔

5۔الفاظnorth, west, eastاور south جب مقام ظاہر کریں ۔The South , East Asia, North Korea

6۔ پیشوں کے نام کا پہلا Letter(جب پیشہ بطور title کے لکھا جائے ) He is a professor.

لیکنI’ll meet Professor Noor today.

7۔ شعر کے ہر مصرعہ کے پہلے لفظ کا پہلا Letter

Errors, like straws, upon the surface flow;

He that would search for pearls must dive below. Dryden

8۔Vocative-Oہمیشہ  Capital لکھا جائے گا۔

O cuckoo! Shall I can thee Bird,

Or but a wandering voice? Words worth

9۔ خدا سے متعلق تمام الفاظ کا پہلا Letter

He said, “ O my people, serve Allah, you have no god other than Him.”

یہاں لفظ god ایک خدا  کے معنوں میں استعمال نہیں اس لئے “g”چھوٹا ہی لکھا جائے گا۔

10۔ کتاب یا مضمون وغیرہ کےعنوان کے اہم الفاظ کا پہلا Letter(سوائے prepositions, articles, helping verbاور چھوٹے adverbs کے)The Rising of the Moon.

11۔ قوم اور قومیت کے لئےPakistani, Russian, The Muslims

13۔جب بے جان چیز کو بطور جاندار پیش کیا جائے (Personification) Nature never did betray the heart that love her.”

Period(.)یا 2.Full Stop

1۔ سادہ جملہ (جوQuestionیا Exclamation نہ ہو) کے اختتام پر God is one. Love begets love.

2۔ مخفف کے بعد کسی نام  کے ان پہلے Letters کے بعد جو مکمل نام  کی جگہ استعمال کئے گئے ہوں۔

U.S.A= The United States of America

i.e.= id est

S.E. Asia= The South East Asia.

Mr. Adeel= Mister Adeel

تاہم جدید برٹش انگلش میں مخفف کے بعد فل سٹاپ کا استعمال  ختم ہوتا جارہا ہے۔

ابMr. Adeel , SE Asiaاور etcبغیر فل سٹاپ کے بھی درست سمجھے جاتے ہیں۔ اسی طرح اس لفظ کے بعد بھی فل سٹاپ استعمال نہیں کیا جاتا جو کسی نام کے ابتدائی حروف کو ملانے سے بنتا ہے۔ مثلاً یونیسکوUNESCOیعنیThe United Nations

Educational, Scientific and Cultural Organization.

3.Comma (,)

Comma جملہ کے دوران مختصر وقفہ کو ظاہر کرتا ہے۔اس کے چند اہم استعمال درج ذیل ہیں۔

1۔ ایک ہی Part of speechسے تعلق رکھنے والے مختلف الفاظ کو ایک دوسرے  سے علیحدہ ظاہر کرنے کےلئے تاہم آخری  دو الفاظ کے درمیان جو and سے ملے ہوں comma نہیں لگایا جاتا۔Aysha, Freeha, Tehmina, Nida, komal and Lyla are all good girls.

The clerk called the numbers, 1,2,8,and 9.

اگر آخری دو itemsطویل ہوں تو ان کے درمیان commaلگایا جاتا ہے۔

I spent last night reading books, taking tea, and watching a football match on TV.

2۔اگر درج ذیل wordsیا phrasesمیں سے کیس ایک سے جملہ شروع ہو تو ا سکے فوراً بعد اور اگر وہ جملہ کے درمیان استعمال ہو توا س ے پہلے اور بعد میں بھی comma لگایا جاتا ہے۔

In fact, indeed therefore, however, in short, moreover, for instance, too, as a matter of fact, of believe it or not ,No Doubt اور,courseوغیرہ ۔

Of course , he realized that he was mistaken.

He realized, of course that he was mistaken.

3۔ جب دو الفاظ یا Phrasesایک دوسرے کی وضاحت کریں۔

Hamid , my best friend , will help me.

4۔ جب کسی جملہ میں دو یا زیادہ Phrases ایک ہی لفظ کی طرف اشارہ کریں یا  اس ک معنوں میں اضافہ کریں۔

This parcel can be sent by road , by air, by train, or by sea.

5۔جب کسی شخص (یا اشخاص) کو کسی خاص نام سے پکارا جائے۔

Friends, Romans, countrymen, lend me yours ears.

I love you, father.

6۔ جملہ میں کسی verbکی تکرار سے بچنے کےلئے۔

Adeel will buy a watch; Komal , a doll.

(Komalکے بعدwill buyکی جگہ commaلگایا گیا ہے)

7۔although, when, If وغیرہ سے شروع ہونے والے جملے دو حصوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ پہلے حصہ کے بعد commaلگایا جاتا ہے۔

If you want a helping hand, its right at the end of  your arms.

When your don’t have what you like, you must like what you have.

8۔ Helping verb+ personal pronoun)Question tagجو سادہ جملہ کے اختتام پر کسی بات کی تصدیق کے لئے استعمال کیا جاتا ہے) سے پہلے commaلگایا جاتا ہے ۔You can swim, can’t you?

9۔ ایسے nounکو جس کی شناخت کی جا چکی ہو، باقی جملہ سے علیحدہ کرنے کے لئے commaاستعمال کیا جاتا ہے ۔ لیکن غیر شناخت شدہ nounکو باقی جملہ  سے علیحدہ نہیں کیا جاتا۔

Aalia, who was sitting under the tree, gave me a smile . The girls who was sitting under the tree gave me smile.

Reported speech   .10میںreported verbکے بعد اور what , where, when, why , who , that , if  وغیرہ سے پہلے comma استعمال نہیں کیا جاتا ۔

He asked her why she was crying.

تاہم Direct speech میںreporting verb کو reporting speech سے علیحدہ کرنے کے لئے comma(یاcolon) استعمال کیا جاتا ہے۔

He said to he, “Why are you crying”?

 11۔جملہ میں جب تاریخ کے تینوں حصے ( مہینہ ، تاریخ اور سال ) بیان کئ جائیں تو تاریخ اور سال کے بعد commaلگے گا۔

He was born on September25,1950 in Lahore.

13۔ خط میں القاب۔ Salutationاور اختتام Closeکے بعد

My dear father, Yours lovingly

13۔Oh, No, Yes, Sirوغیرہ کے بعد شروع  ہونے والے جملہ سے پہلے۔Yes ,I am ready to help you.

4.Inverted Commas

1۔کسی شخص کی بات کو اسی کے الفاظ میں بیان کرنے کےلئےThe Old man said, “Wishes can never fill a sack”.

2۔جملہ میں جب کوئی لفظ غیر معمولی انداز میں استعمال کیا جائے یا اسےنمایاں کرنا مقصود ہو تو اسے Single Inverted Commasمیں بند کیا جاتا ہے۔She stamped out the letters ‘SOS’ in snow.

Her parents have become a ‘wall’ between her and her husband.

3۔کسی Quotation کے درمیان ایک اور Quotationظاہر کرنے کے لئے Single Inverted Commasاستعمال کئے جاتے ہیں۔

He said, “What shall I do if she say ‘ I Love you’ to me?”

5. Semicolon

1۔comma _ Semicolonکی نسبت طویل وقفہ کو ظاہر کرتا ہے ۔ اسے اے جملوں میں استعمال کیا جاتا ہے جو گرائمر کے لحاظ سے اپنی جگہ مکمل ہونے کے باوجود معانی کے لحاظ سے قریب ہوں کہ انہیں Full stopکے ذریعہ علیحدہ نہ کیا جا سکتا ہو۔

Some people  work best in the mornings; other do better in the evenings.

2۔  طویل فہرست میں دئیے گئے ایسے مختلف items کو علیحدہ کرنے کےلئے جو گرائمر کے لحاظ سے خود Complex sentences پر مشتمل ہوں۔

 You many use the sports facilities on condition that your subscriptions are paid regularly; that you arrange for all necessary cleaning to be carried out; that you undertake to make good any damage.

3۔ایک جملہ کو مختلف حصوں کے درمیان تضاد ظا ہر کرنے لئے

Never throw mud, You may miss your marks; but you will have dirty hands.

6۔ طویل جملہ کے مختلف حصوں کو (جو اپنی جگہ مکمل جملے ہوں) ایک دوسرے سے اس طرح علیحدہ کرنے کےلئے کہ بات میں زور پیدا ہو۔

As Caesar Loved me, I weep for him;

As he was fortunate, I rejoice at him;

But as he was ambitious, I slew him.

6. Colon(:)

1۔دو مکمل جملوں کے درمیان جب کہ دوسرا جملہ پہلے کی تشریح یا وضاحت کرے۔There has been a change in our plans: was shall leave at noon.

2۔کسی فہرست سے پہلےKashmiris need four kinds of support: economic, political, moral and military.

The main points are as follows: (1)_,(2)_,(3)_

7. Apostrophe (,)

1۔لفظ کو مختصر کرنے کےلئے جب کوئی حرف نکال دیا جائے۔

I’m=I am, Can’t= cannot.  I’d= I would I had. ’94 =1994

2۔حروف ، اعداد یا ایسے الفاظ کے ساتھ جن کی عموماً جمع نہیں بنائی جاتی۔

Dot you

It was in the early 1970’s

You use too many if’s.

3۔ کسی جاندا شے کی ملکیت ظاہر کرنے کے لئے  Aslam’s arm was broken.

لیکن بے جان چیز کی ملکیت کےلئے ofاستعمال ہوگا۔The arm of the chair was broken.

4۔ایسےnoun کی ملکیت ظاہر کرنے کےلئے جو ایس ‘s’ پر ختم ہوں صرف apostrophe لگایا جاتا ہے ۔

درست                     Mr. Chips’ marriage.

 غلط                          Mr. Chips,s marriage.

5۔ yoursمیں ‘s’سے پہلے apostropheمت لگائیں۔

6۔It is          It’s کو ظاہر کرتا ہے ۔ جبکہ It کے ساتھ apostrophe کے Its, ‘s’ ملکیت کو ظاہر کرتا ہے۔

8. Question Mark. (?)

1۔Direct Question کے بعد سوالیہ نشان لگایا جاتا ہے  Direct  Questionsکے بعد Full stop لگاتے ہیں۔

Where does he live? Direct Question.

She asks me where he lives, Indirect question.

9. Exclamation mark (!)

1۔غم ، خوشی  ، حیرت او ر دعا کے جذبات کے بے ساختہ اظہار کو ظاہر کرتا ہے ۔ اسے ایک ہی جگہ دو یا تین مرتبہ استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

May you live long! How beautiful she is ! Alas! I have done what cannot be undone.

2۔بعض اوقات Exclamation کا انداز سوالیہ ہوتا ہے۔ اس کا مطلب مثبت ہوتا ہے لیکن اس کے بعد Exclamation Marks ہی لگایا جاتا ہے۔ Isn’t she beautiful! (=she is very beautiful).

10. Hyphen (__)

1۔مرکب لفظ کے درمیان book-shop

2۔ Compound adjectives کے درمیانbroken – hearted

3۔ الفاظ کے ایسے مجموعہ کے درمیان جو کسی noun سے پہلے بطور adjective استعمال ہو۔

He is good-for- noting= He is good-for-nothing fellow.

4۔ لائن کے آخر میں جب لفظ کو دو حصوں میں تقسیم کرنا پڑے۔

In many cases, there is a connection between spellings and pronunciation.

11. Dashes (_) and Brackets

1۔ خیال یا جملہ میں اچانک وقفہ یا تبدیلی کو ظاہر کرنے کےلئے dash استعمال کی جاتی ہے۔

So he caught the thief by__ but you are not even listening!

2۔ہچکچاہٹ کو ظاہر کرنے کےلئے dash استعمال کی جاتی ہے۔

I-I-I don’t know just how to tell you the news.

3۔ان الفاظ کو جو کسی  conjunction یا preposition کے ذریعہ subject/object سے نہ ملے ہوں علیحدہ ظاہر کرنے کےلئے

Everything ___house, car, jewelry_ was sold.

4۔کسی جملہ کے درمیان تبصرہ ، تنقید، یا تفصیل کو بریکٹ میں بند کیا جاتا ہے۔

Taxila was make a great center of learning during the reign of Asokha( 273-232 B.C).

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top